
میں لفظ معجزے سے نا آشنا تو نہیں ہوں لیکن ہر بار میرا ذہن مجھ سے ایک ہی سوال کرتا ہے اللّلہ تعالیٰ کیا معجزے ہم گنھگاروں کیلئے بھی ہوتے ہیں؟ اور میں ناچاہتے ہوئے بھی اس سوال میں الجھ جاتی ہوں یا شاید میں اس سوال کے جواب سے ڈرتی ہوں لیکن آخر کب تک اللّلہ تعالیٰ؟ میں جانتی ہوں آپ رب کریم ہیں میں یے بھی جانتی ہوں آپ سے برھ کر کوئ مجھ سے محبت نہی کرتا لیکن پھر میرے گناہ مجھے خوف دلاتے ہیں,میرا نفس مجھے جنجھورتا ہے,ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے شیطان مجھ پر ہنس رہا ہو, اور مجھے بتا رہا ہو کہ معجزے صرف صراطِ مستقیم پے چلنے والوں کیلئے ہوتے ہیں,معجزے گنھگاروں کیلئے نہیں ہوتے لیکن اللّلہ تعالیٰ میں نے تو یے بھی سنا ہے کہ آپ کی رحمت آپ کے غضب پے غالب ہے آپ اپنے بندوں سے ستّر ماؤں سے زیادہ محبت کرتے ہیں ہماری تنہائ میں نکلے ہوئے آنسو سے لیکر ہمارے زبردستی کے قہقہوں تک آپ ہمارے دل کے ہر حال سے واقف ہیں . الللہ تعالیٰ ہم گناہوں کو چاہتے ہوئے بھی نہیں چھور پاتے اور میرے نزدیک گناہوں کو چھور دینا کسی معجزے سے کم تو نہیں .لیکن میں نہیں جانتی کہ وہ آواز کس کی تھی کم سے کم نفس امارہ کی نہیں تھی جو مجھے بتارہی تھی یا شاید سوال کیا جارحا تھا کہ کبھی رات کی تنہائ میں الللہ سے اس کی محبت کا سوال کیا ہے, کبھی تحجد میں دنیا کو ایک کونے میں رکھ کر الللہ سے نور مانگا ہے؟نہیں نا بس یقین جانو وہ تمھارے گناہوں کو اپنی محبت سے چھپالے گا کیونکہ اللّلہ کی محبت لا فانی ہے جس کی کوئ انتہا نہیں اور وہ تمھارے تمام گناہوں کے باوجود معجزوں کے دروازے کھول دے گا, لا حاصل کو حاصل بنا دے گا, نا ممکن کو ممکن میں بدل دے گا وہ تو در حقیقت تمھارے انتظار میں ہے کہ کب تم اُس کی طرف رجوع کرو اور وہ اپنی محبت میں ڈھانپ لے تو جب تم خودکو تنہا پاؤ کو اورحقیقت کو بدلنا ناممکن لگے تو رات کے آخری پہر اس رب کائنات کے سامنے سجدہ ریز ہوجانا
I had to use google translate 😅 But ahhh Insa this is so beautiful and really inspiring, I really needed to hear this. We sometimes forget how merciful and loving Allah is, even with those who are full of sins. Thank you for sharing this ❤❤❤
LikeLiked by 2 people
Oooooh i feel sorry i actually though of sharing it with English translation but somehow i was actually busy that i don’t know why but ended up posting in urdu language only
But I’ll post english translation as well.Anyways, i am glad you give your precious time to read this post,thanks a million ❤
indeed Allah is the most loving ❤❤
LikeLiked by 1 person
Haha that’s okay, actually I can read a little Urdu but it’s just harder since I never formally learned how and it takes a lot more effort than say English or Arabic 😅 but you’re very welcome!! 💓
LikeLiked by 1 person
Oh okokk❤❤❤
LikeLiked by 1 person
Where are you dear? Do come up with another power packed post soon In Sha Allah.
LikeLike